ہومپاکستاناسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موبائل ڈیجیٹل ایپ کا آغاز کر دیا، بلال اعظم

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موبائل ڈیجیٹل ایپ کا آغاز کر دیا، بلال اعظم

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے موبائل ڈیجیٹل ایپ کا آغاز کر دیا ۔اس موبائل ڈیجیٹل ایپ کی کامیاب ٹیسٹنگ مکمل ہو چکی ہیں۔جس کے ذریعے ایکسائز آفس کے فزیکل انسپکشن پوائنٹ پر گاڑی کے چیسز کا فوٹو لیا جائے گا، اور وہی فوٹو مینجمنٹ سسٹم میں ڈال کر گاڑی کی فزیکل انسپکشن کی تصدیق کی جائے گی۔موبائل ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے گاڑی کی فزیکل انسپکشن کا آغاز باقاعدہ طور پر 19 نومبر 2022 بروز سوموار کر دیا جائے گا ۔تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے ذمہ دار شہری ہونے کے ثبوت دیتے ھوئے ایکسائز انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے ۔اور گاڑی کی رجسٹریشن اور تبدیلی مالکیت کے وقت گاڑی اپنے ساتھ ضرور لے کر آئیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔