Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغازہوگیا

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آغازہوگیا

اسلام آباد،سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج سے آغاز ہوگیا۔ نامزدگی فارم ہفتے کے روز بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔