ہومپاکستانتحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل طلب

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل طلب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم ترین اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
کورکمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائح عمل پر تفصیلی تبادل خیال کیا جائے گا ۔
اجلاس میں تیزی سے گرتی معیشت کا خصوصی جائزہ اور ملک میں میڈیا پر پابندیوں سمیت انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں پر جامع حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی ۔
ملک بھر سے سینئر قائدین اور کورکمیٹی کے اراکین کی شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوا دیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔