Saturday, July 13, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا مزید33جانیں نگل گیا، 1,270 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا مزید33جانیں نگل گیا، 1,270 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید33اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 12,218ہوگئی جبکہ کورونا کے1,270نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 560,363ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,270نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 60 ہزار 363 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ 52ہزار719ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ62ہزار 875افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں69ہزار164،اسلام آباد میں42ہزار401،بلوچستان میں18ہزار916 ،گلگت بلتستان میں4929اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9359کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندع سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید33مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12218ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4183افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 4994،خیبرپختونخوا میں 1980،اسلام آباد میں483،بلوچستان میں197اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث279 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ29ہزار981 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,743مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,481افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ18ہزار164مریض کورونا وائرس کو شکست دیچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران35ہزار280کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1270افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 83لاکھ60ہزار823افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔