Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانوزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد،سرکاری ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، وزیراعظم عمران خان نے تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز کی منظوری دے دی، نوٹی فکیشن جاری کرنے کے بعداعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر مملکت علی محمد خان شامل تھے ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات میں وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ دی اور تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ سے تفصیلی آگاہ کیا گیا جب کہ اس دوران سرکاری ملازمین سے طے ہونے والے فارمولے پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید سے وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے کوحتمی شکل دی گئی۔یاد رہے رات گئے سرکاری ملازمین کے نمائندوں سے حکومتی کمیٹی کے تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے،اجلاس میں تمام گرفتارسرکاری ملازمین کورہاکرنیکافیصلہ کیا گیا اور تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی یقین دہائی کرائی گئی، جس کے بعد وزیرداخلہ نے اسلام آبادانتظامیہ کوہدایت کی کہ گرفتار ملازمین کورہا کیا جائے۔مذاکرات میں پرویزخٹک،شیخ رشید اورعلی محمدخان کی شرکت جبکہ سرکاری ملازمین کی نمائندگی آل گورنمنٹ امپلائزالائنس کے چیئرمین نے کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔