Saturday, November 9, 2024
ہومپاکستانپاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی، پاکستان نے کروز میزائل بابر ون کا کامیاب تجربہ کیا۔ کروز میزائل زمین اور سمندر میں 450کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے،میزائل زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کیا ہے بابر کروز میزائل زمین اور سمندر میں 450 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بناسکتا ہے۔ کروز میزائل بابر کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا، چیئرمین نیسکام نے مسلح افواج کی تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا، دوسری جانب صدرمملکت ،وزیراعظم،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں سروسز چیف کی کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔