ہومپاکستانسینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کیخلاف سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کیخلاف سینیٹ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرا دی ہے ، ریکوزیشن پر پی ٹی آئی کے 27 ارکان کے دستخط ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی،سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر عبدالقادر سمیت دیگر موجود تھے،اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن ڈاکٹر شہزاد وسیم نے جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر ایف آئی اے کا چھاپے کو ایجنڈا کا حصہ بنانے اور صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ایجنڈا بھی شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔