اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ،سپیکر نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے برطانوی سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں ملکہ الزبتھ دوئم کی زندگی سے وابستہ اہم پہلوں پر اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ملکہ برطانیہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی دہائیوں پر محیط زندگی پاکستان کے ساتھ شاندار تعلقات پر مبنی تھی
ملکہ الزبتھ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی داعی تھی،ملکہ الزبتھ نے 1997میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا، خطاب میں انہوں نے جنوبی ایشا میں امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
