ہومپاکستانچیئر مین سینٹ کاگلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کو عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

چیئر مین سینٹ کاگلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کو عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد-،چیئر مین مین صادف سنجرانی نے گلوبل وارمنگ کے پاکستان پر اثرات کو عالمی فورم پر اٹھانے کا فیصلہ، انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کے صدر کو خط لکھ دیا، پاکستان نے انٹرپارلیمنٹری یونین کے آئندہ اجلاس میں سیلابی صورتحال زیر غور لانے کی دارخوست کردی، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے33ملین لوگ متاثر ہوئے، سیلاب سے1400لوگ جابحق اور تقریبا ایک تہائی ملک ڈوبا، سیلاب سے12لاکھ گھر تباہ اور10ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان گرین ہاس گیس میں 1فیصد سے بھی کم کا حصہ دار ہے، آئی پی یو کے آئندہ اجلاس میں سیلابی صورتحال کو بطور ایمرجنسی ایجنڈا آئٹم کے طور پر شامل کیاجائے، آئی پی یو اجلاس سے ہی ہم ممبر ممالک کو امداد اور بحالی کی دارخوست کرسکتے ہیں، آئی پی یو ممبرزکم کاربن خارج کرنے والے ممالک کوبچانے کیلئے اقدامات کرے، امداد صرف سخاوت نہیں بلکہ انصاف کا تقاضا بھی ہے، انٹرپارلیمنٹری یونین 178ممالک پر مشتمل سب سے بڑی عالمی پارلیمانی تنظیم ہے۔
Capture 45

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔