گلگت(آئی پی ایس)گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے لیے 10 روزہ جامع تربیتی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے، اور یہ تربیتی پروگرام 19 ستمبر سے شروع کیا جائیگا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ہم فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے بہت ہی مشکور ہیں،جنہوں نے PDCN میں ماسٹر ٹرینرز کی 10 روزہ جامع تربیت کو سپانسر کیا ہے،ان ماسٹر ٹرینرز کے ذریعے اساتذہ کو جدید خطوط پر تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ یہ پروگرام ہمارے نئے شامل ہونے والے اساتذہ کے لیے بہترین تربیتی وسیلہ کے طور پر ثابت ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پروگرام انشاء اللہ 19 ستمبر سے شروع ہو گا اور گلگت بلتستان کے تعلیمی نظام کی اصلاح کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
