Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ تریندنیا کے 50 فیصد ترقی پذیر ممالک کے مزید پیچھے رہ جانے کا خدشہ ہے،سربراہ آئی ایم ایف

دنیا کے 50 فیصد ترقی پذیر ممالک کے مزید پیچھے رہ جانے کا خدشہ ہے،سربراہ آئی ایم ایف

اسلام آباد،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ دنیا کے 50 فیصد ترقی پذیر ممالک کے مزید پیچھے رہ جانے کا خدشہ ہے جس سے استحکام اور سماجی بدامنی کا خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔ اپنے ایک بیان میں سربراہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا کہ کم آمدنی والے ممالک کو زیادہ وسائل فراہم کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی معاشی سست روی کے باعث آنے والے سالوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر معاشی شرح نمو متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے امیر ممالک اور بین الاقوامی کمپنیاں، کم آمدنی والے ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دیں تاکہ مستقبل میں بڑے مالیاتی بحرانوں سے بچا جا سکے۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ گذشتہ سال 2020 کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے بڑے لاک ڈانز پر توجہ دی گئی تھی جبکہ رواں سال 2021 کے دوران پائیدار معاشی ترقی پر فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالیاتی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر کے 50 فیصد ترقی پذیر اور کم آمدنی والے ممالک کی ترقی متاثر ہو سکتی ہے اور ان کے مزید پیچھے رہ جانے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے نتیجے میں سماجی ناانصافی کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔