Friday, November 8, 2024
ہومتازہ ترینپاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل(جمعرات)کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ٹی ۔20 سیریز میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ چکی ہیں۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 13فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ۔20 میچ 14فروری کو کھیلا جائے گا ۔ ٹی ۔20 میچوں کی سیریز کے تینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6بجے شروع ہوں گے۔ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کیا تھا۔ پاکستان ٹیم نے کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 95رنز سے شکست دی تھی ، اس بڑی کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں ترقی پاکر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان ٹیم کی قیادت ہنریک کلاسین کریں گے جبکہ پاکستان ٹیم بابر اعظم کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔