Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں،وزیراعظم

اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بلوچستان میں سینیٹ نشست کی قیمت 50سے 70کروڑ تک ہے،ووٹ کی خریدوفروخت میں سب سے زیادہ مولانا فضل الرحمان نے مال بنایا،مجھے بھی کئی بار سینیٹ نشستیں بیچنے کی آفرہوئی،اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو سے میرے موقف کی تائید ہوئی، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑا بینیفشری ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط وقت پر دو بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، آٹے کی قیمت نہ بڑھے اس لیے گندم درآمد کررہے ہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوئی، ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینیٹ کے ایک ووٹ کی قیمت50سے70کروڑلگ رہی ہے،آج نہیں پہلے بھی کئی بارمجھے سینیٹ نشستیں بیچنے کی آفرہوئی،براہ راست اوربلاوسطہ نشستیں بیچنے کیلئے رابطے کئے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں اوپن بیلٹ کامعاہدہ کیا،میں ن لیگ کیاوپن بیلٹ کے مطالبہ کی تائید کرچکاہوں،اصل ایشوہے کیاموجودہ سسٹم کے تحت الیکشن ہوناچاہیئے یانہیں۔عمران خان نے کہا کہ ووٹوں کی خریدوفروخت میں سب سے زیادہ مال فضل الرحمان نے بنایا ،ووٹوں کی خرید وفروخت والی ویڈیو کا کل ہی علم ہوا،یہ ویڈیوپہلے ہوتی تواپنے مقدمات میں عدالت میں پیش کردیتا، مولانا نے ایسے لوگوں کوبھی سینیٹ نشستیں دیں جن کا ان کی پارٹی سے تعلق نہیں تھا۔وزیراعظم عمران خان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پرپاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا ڈھانچہ ٹھیک ہوگیا ہے، ہم نے بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کردیا اب ٹیم نمبرون بنے گی، پاکستان میں بھارت سے زیادہ ٹیلنٹ ہے، ڈھانچہ بہترہونے کی وجہ سے بھارت ٹیم آگے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔