ہومپاکستانممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری اور دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور پی ٹی آئی کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل (ر) یونس کو 12 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر ارشد داد اور پی ٹی آئی کے فنانس ایڈوائزر سراج احمد کو بھی14ستمبر کو طلب کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔