ہومدنیاچینی وزیرخارجہ کی جانب سے برطانیہ کے نو منتخب وزیرخارجہ کو مبارک باد

چینی وزیرخارجہ کی جانب سے برطانیہ کے نو منتخب وزیرخارجہ کو مبارک باد

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور برطانیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک اور بااثر ممالک ہیں۔فریقین کو باہمی احترام اور باہمی مفادات کے اصول کی بنیاد پر مذاکرات و تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور تنازعات پر قابو پانا چاہیے تاکہ دو طریفہ تعلقات کی صحت مند ترقی کو آگے بڑھایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔