ہومUncategorizedجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے پولیس کا عمران خان کو ایک اور نوٹس

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے پولیس کا عمران خان کو ایک اور نوٹس

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ،جے آئی ٹی نے دہشت گردی کے مقدمے میں ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو طلب کرلیا۔
عمران خان نے گزشتہ روز بھی جواب جمع کرایا تھا جس میں مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ جے آئی ٹی نے ایک بار پھر عمران خان کو پیشی کا نوٹس بھجوادیا۔
عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس بذریعہ انسپکٹر محمد علی بھجوایا گیا جس میں انہیں شام پانچ بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے بھی عمران خان کو جے آئی ٹی میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ روز وکلا کے ذریعے جے ئی ٹی کو جواب بھجوایا تھا، جس میں کہا گیا وہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، انہوں نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، وہ بے گناہ ہیں اس لیے ان کے خلاف درج مقدمہ خارج کیا جائے۔
notice

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔