Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا کے وارجاری، مزید 62 اموات، 1,072نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا کے وارجاری، مزید 62 اموات، 1,072نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں،آج مزید62افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1,072نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12,128ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 557,591ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وبا سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,072نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ57ہزار591ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ51 ہزار758ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ61ہزار 757افرادکوروناکا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں68ہزار786،اسلام آباد میں42ہزار188،بلوچستان میں18ہزار891 ،گلگت بلتستان میں4920اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے9291کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نندی سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید62مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 12128ہوگئی۔کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں4157افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ پنجاب میں 4948،خیبرپختونخوا میں 1970،اسلام آباد میں481،بلوچستان میں197اور گلگت بلتستان میں 102اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث273 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ30ہزار512 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,744مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,008افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 5لاکھ14ہزار951مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار713کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1072افراد میں تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 82لاکھ88ہزار091افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔