Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانامید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی،شیخ رشید

امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی،شیخ رشید

راولپنڈی، وفاقی وزیرداخلہ وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی۔جمعرات کوراولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غصے میں کمی آچکی ہے، تحاریک سے حکومتیں نہیں جاتیں، ہم نے 126 روز دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی، امید ہے پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی، جو بول رہے ہیں استعفے دیں گے، وہ اپنے فیصلے پر غور کریں، استعفوں سے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، حکومت کے 3 سال ہوگئے ایک سال رہ گیا چوتھے سال انتخابی سرگرمیاں شروع ہوجاتی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن مارچ میں ہوں گے جن سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی، فضل الرحمان اگر سینیٹ الیکشن میں خود حصہ لیں گے تو انکے غصے میں کمی ہوجائیگی، اوپن ووٹ پر پی پی اور مسلم لیگ دونوں نے میثاق جمہوریت میں دستخط کئے اب مکر گئے، یہی وہ سینٹ ہے جس میں 64 ووٹ تھے تھوڑی دیر میں کم ہوگئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت نہ ہو اور ممبرمیں جرات ہووہ سینہ تان کرووٹ دیسکے، سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ میں اپوزیشن کو حصہ لینا چاہیے، اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے، جس نے الیکشن لڑنا ہوتاہے وہ مارکیٹ میں ہوتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ سیاست بند گلی میں داخل ہونے کا نام نہیں، سیاست میں مذاکرات ہی بہترین آپشن ہوتا ہے، ہم اپوزیشن کو کوئی ٹف ٹائم نہیں دے رہے ، جو وہ کریں گے وہی ہم کریں گے، پیپلز پارٹی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ، پی ڈی ایم آج یہ جو بھی فیصلہ کریں گے، کل لال حویلی کے باہر جواب دوں گا۔وزیرداخلہ نے کہا بھارت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، مودی کشمیر کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ہم نے کشمیرکوآزاد کرانا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔