ہومپاکستانایران، عراق جانیوالے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق یقینی بنائیں، ترجمان مذہبی امور

ایران، عراق جانیوالے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق یقینی بنائیں، ترجمان مذہبی امور

اسلام آباد(سب نیوز) وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے اہم سفری ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پروازوں کی پیشگی تصدیق اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ روانگی سے قبل ایران یا عراق کے لیے یا دونوں ممالک کے درمیان سفر سے قبل اپنی متعلقہ پروازوں بالخصوص ایرانی پروازوں کی تصدیق ضرور کریں۔

نیز تہران یا مشہد سے نجف کے درمیان فضائی سفر کرنے والے زائرین غیر یقینی پروازوں پر انحصار کرنے سے گریز کریں اور متبادل سفری انتظامات پیشگی یقینی بنائیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پروازوں کی منسوخی یا کسی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر زائرین ایران اور عراق کے درمیان متبادل زمینی یا فضائی سفر اور اضافی قیام و طعام کے اخراجات کے لیے مناسب رقم بھی اپنے پاس رکھیں تاکہ انہیں دورانِ سفر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وزارت نے تمام رجسٹرڈ زیارت گروپ آرگنائزرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار نہ کریں اور سفر سے قبل اپنے گروپس میں شامل تمام زائرین کو سفری ایڈوائزری سے آگاہ کریں۔ترجمان مذہبی امور نے زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز پر زور دیا ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور اپنے سفر کو محفوظ اور بلا تعطل بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق یہ ایڈوائزری وزارتِ خارجہ سے موصولہ ہدایات اور بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کے مشورے کی روشنی میں جاری کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔