چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم عمر صغیر کی خصوصی کاوش ، راول ڈیم چوک فلائی اوور کی تزین آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا
فلائی اوور پر فیصل مسجد اور مونومنٹ کی خوبصورت تصاویر بنائی گئی ہیں جو تھری ڈی کا منظر پیش کر تی ہیں ، شعبہ ایم اینڈ آر ایم کی طرف سے بارشوں اور عاشورہ کی تعطیلات کے دوران بھی فلائی اوور کی تزین آرائش کا کام جاری رہا ۔
شہریوں کی طرف سے فلائی اور کی خوبصورت تزین آرائش پر سی ڈی اے اور ڈائریکٹر ایم اینڈ آر ایم عمر صغیر کے ذوق کو سراہا گیا ہے ۔


