Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانملکی زرمبادلہ، اسٹیٹ بینک کے ذخائربالترتیب 14 اور8 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

ملکی زرمبادلہ، اسٹیٹ بینک کے ذخائربالترتیب 14 اور8 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے

کراچی: بیرونی قرضوں کی مد میں بھاری ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14 ارب جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر8 ارب ڈالرز کی سطح سے گر گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ پر بیرونی قرضوں کی مد میں 55 کروڑ 51 لاکھ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر13 ارب 56 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے.

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر8 ارب 38 کروڑ ڈالرز سے کم ہوکر7ارب 83 کروڑ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9 کروڑ ڈالرز کمی سے 5 ارب 73 کروڑ 8 لکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔