Sunday, May 17, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف کارروائیوں پر 12 ایس ایچ اوز معطل

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف کارروائیوں پر 12 ایس ایچ اوز معطل

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماوں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائیگا۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں، اداروں کی جانب سے کہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کریگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔