Monday, May 18, 2026
ہومشوبزصدف اور شہروز کی بیٹی کانام سامنے آگیا

صدف اور شہروز کی بیٹی کانام سامنے آگیا

کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل صدف اور اداکار شہروز سبزواری کی بیٹی کا نام سامنے آگیا۔
انسٹاگرام اسٹوری پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔
گزشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
واضح رہے کہ شہروز اور صدف کی یہ پہلی اولاد ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نوریح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔