Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومUncategorizedکراچی کے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہو گئے

کراچی کے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہو گئے

کراچی: کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہوگئے،لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی ہاتھ لگ گئی۔

دوماہ شکار پر پابندی کے بعد کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والی ماہی گیر لانچ کے عملے کے جال میں بڑی تعداد میں پاپلیٹ نسل کی مچھلی لگ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی کا جھنڈ ایک مقام پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگا، مہنگا شکار ہاتھ لگنے پر ماہی گیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق پاپلیٹ مچھلی اس وقت مارکیٹ میں 2 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مواقع شاذونادر ہی ماہی گیروں کو ملتے ہیں جب ایک ہی جگہ پر بہت بڑی تعداد میں قیمتی مچھلی شکار میں ہاتھ لگ جاتی ہے۔
residents gather whale shark pulled water cranes after it was found dead karachi039s fish

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔