Sunday, October 13, 2024
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید63 اموات ،1 ہزار220 نئے کیسزرپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید63 اموات ،1 ہزار220 نئے کیسزرپورٹ

اسلام آباد،) پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید63 اموات اور1 ہزار220 نئے کیسزسا منے آئے ہیں۔متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ47 ہزار648 ہوگئی ہے۔ کورونا کی مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اورشرح تین اعشارنو فیصد ہوگئی ہے کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصدہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی )کے مطابق کورونا وائرس سے مزید63 اموات سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار746تک پہنچ گئی۔پنجاب میں 4 ہزار793 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں سندھ میں4 ہزار4، خیبر پختونخوا ایک ہزار912، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 264 افراد لقمہ اجل بنے۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔کورونا کے1 ہزار220 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔کورونا سے متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 5 لاکھ47 ہزار648 ہوچکی ہے ۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار493،ہے،،، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220،ہے ۔ بلوچستان18 ہزار830، آزاد کشمیر 9ہزار50 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افرادکورونا سے متاثرہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہرکے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اورشرح تین اعشارنوفیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔