Saturday, December 21, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد:پروٹوکول کی گاڑیوں نے 4افراد کی جان لے لی ،تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

اسلام آباد:پروٹوکول کی گاڑیوں نے 4افراد کی جان لے لی ،تھانہ رمنا میں مقدمہ درج

اسلام آباد،اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئے کار اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں تیز رفتار گاڑیوں کے قافلے نے 6افراد کو کچل ڈالا ،جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔جی الیون اسلام آباد میں ٹریفک سگنل کا اشارہ توڑے ہوئے حادثہ پیش آیاجہاں تیز رفتار گاڑیوں نے 6افراد کوکچل ڈالا ،حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہراوردوسری گاڑی میں ان کا بیٹا موجود تھا۔ترجمان کے مطابق فیاض دین نامی ڈرائیورکوگرفتارکرنے کا بتایا گیا ،جس کو تھانہ رمنا میں منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔جاں بحق افراد انیس ، فیصل ،حیدراورفاروق کا تعلق مانسہرہ سے تھا جبکہ ایک زخمی منیب الرحمن کوپمز اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔