Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کا آئی 15 فور میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 350 کنال اراضی واگزار

سی ڈی اے کا آئی 15 فور میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، 350 کنال اراضی واگزار

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے سیکٹر آئی 15 فور میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 350 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی۔ادارہ ہذا نے16 سال بعد مزکورہ سب سیکٹر کا قبضہ حاصل کیا ہے۔کار سرکارمیں مداخلت اورموقع پرمزاحمت کرنے والے متعدد افراد کوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف بلاتفریق بڑے پیمانے پر آپریشن مہم جاری ہے۔اسی میں ادارہ ہذا کے شعبہ انفورسمنٹ نے سیکٹر آئی 15کے سب سیکٹر آئی پندرہ فور میں گزشتہ روز ایک بڑے آپریشن کے ذریعے ساڑھے تین سو کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی ہے۔ مزکورہ اراضی موضع شیخ پور پربااثرقبضہ مافیا گزشتہ کئی سالوں سے قابض تھا،مذکورہ مافیا نے سرکاری اراضی پر پختہ گھر، چاردیواریاں ، حویلیاں ، جانوروں کے باڑے اور دیگر تعمیرات کررکھی تھیں۔تاہم شعبہ انفورسمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر،اسسٹنٹ ڈائر یکٹرز سمیت دیگر عملہ نے آپریشن کرتے میں حصہ لیا۔ آپریشن کیلئے شعبہ ایم پی او کی بھاری مشنری کا استعمال کیاگیا۔ دریں اثنا غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بری امام میں ایک گھر ،چار دیواری ،3کچن،پنجگراں میں ایک زیر تعمیر گھر،11کمرے،2گھر مسمار کردئے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔