تحریک انصاف نے 13 اگست کو اسلام آباد میں اعلان کردہ جلسے کا مقام تبدیل کرکے لاہور میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی اعلی قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جلسہ راولپنڈی یا لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے جلسے کا مقام اسلام آباد سے لاہور تبدیل کرنے کی منظوری جس کے بعد طے پایا کہ 13 اگست کا جلسہ لاہور ہاکی گرا ئونڈ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں انتظامیہ کی ممکنہ رکاوٹوں کے پیش نظر کیا گیا۔
13اگست کو پی ٹی آئی جلسے کا مقام تبدیل،نئے شہر کا نام فائنل کر لیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
