ہومپاکستانمحرم کے بعد کیا ہونے جارہا ہے؟ فواد چوہدری کا اہم اعلان

محرم کے بعد کیا ہونے جارہا ہے؟ فواد چوہدری کا اہم اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محرم کے بعد پچیس مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چوبیس ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا۔

فواد چوہدری کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دو کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔اپنے ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد پچیس مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا، قوم حقیقی
آزادی جدوجہد کے آکر مرحلے کی تیاری کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔