Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر میں دو روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک بھر میں موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع سمیت ملک بھر کے 70 سے زائد اضلاع میں موبائل سروس بند رکھنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، فون سروس پیر کی صبح سے بند کردی جائے گی۔وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی معاونت سے حساس ترین اضلاع کی ایک فہرست تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مذکورہ تمام اضلاع نویں محرم الحرام کو صبح نو سے رات12 بجے اور 10 محرم کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی۔واضح رہے کہ 8 محرم الحرام کو کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں صبح سے موبائل سروس غیر اعلانیہ بند تھی، جو رات گئے بحال ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔