Sunday, September 8, 2024
ہوماسلام آبادکمشنرمیرپور ڈویژن کا بڑھتے کورونا کیسز پر اظہارتشویش ،رپورٹ طلب

کمشنرمیرپور ڈویژن کا بڑھتے کورونا کیسز پر اظہارتشویش ،رپورٹ طلب

بھمبر،کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب نے کہاہے کہ کورونا کیسز میں اضافہتشویشناک ہے،تحصیل سماہنی کے موضع پونا کو لاک ڈاؤن کرکے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایاجائے تاکہ عوام کی قیمتی زندگیوں کومحفوظ بنایاجاسکے۔تفصیلات کے مطابق کمشنرمیرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب نے ڈپٹی کمشنربھمبر راجہ قیصر اورنگزیب کے ہمراہ سماہنی کے موضع پونا کا دورہ اور ایک اجلاس کی صدارت کی کمشنرمیرپور نے کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے رپورٹ طلب کی۔ضلعی و تحصیل افسران نے انہیں بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری نے بتایاکہ موضع پونا میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کیے گئے ہیں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے ٹیمیں مستقل طور پر پونا میں تعینات کی ہیں ۔ ہیلتھ سینٹر پونا میں ادویات اور ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے ۔ ایس او پی پر مکمل عملدرامد کرایا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر اور دیگر سٹاف طبی امداد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ایمبولینس سروس کسی بھی ایمرجنسی کے لیے موجود ہے ۔ اس موقع پر کمشنر میرپور ڈویژن نے پونا کے معززین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے گھروں سے بلا ضرورت نہیں نکلنا چاہئے اور ایس او پی پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنا چاہئے ۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں آمدورفت کو کم کیا جائے ۔کمشنر میرپور چوہدری محمد رقیب نے مختلف ہسپتالوں میں داخل پونا کے کرونا کے مریضوں سے ٹیلیوفون پر انکی صحت کے بارہ میں دریافت کیا اور انکی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔کمشنرمیرپور کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب احمد ۔ڈاکٹر محمد جہانگیر ۔ڈاکٹر حیدر عظیم ۔ تحصیلدار سماہنی آفتاب احمد ۔ ایس ایچ او سماہنی ملک رضوان ۔فاریسٹ بلاک افسر فریاد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔