Saturday, July 20, 2024
ہوماسلام آبادڈی ایچ اومیرپور ڈاکٹر فدا حسین کاچنار فری ڈائیلاسز سینٹر کے بانی غلام احمد کوخراج عقیدت،مرحوم کی خدمات نے دکھی انسانیت کا بیڑہ اٹھایا

ڈی ایچ اومیرپور ڈاکٹر فدا حسین کاچنار فری ڈائیلاسز سینٹر کے بانی غلام احمد کوخراج عقیدت،مرحوم کی خدمات نے دکھی انسانیت کا بیڑہ اٹھایا

بھمبر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور ڈاکٹر فدا حسین نے کہا ہے کہ بانی صدر کشمیر دوست انجمن فلاح و بہبود چوہدری غلام احمد انتہائی نفیس ہمدرد اور درد دل رکھنے والی شخصیت تھے ,انھوں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔ایسے انسان صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں چوہدری غلام احمد کی اچانک وفات سے دنیا بھر میں بسنے والے انکے پرستاروں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کے لوگ سوگوار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیکرٹری جنرل انجمن فلاح و بہبود راجہ التماس خان کی رہائش گاہ پر انجمن فلاح و بہبود کے عہدیداران سے تعزیت کرتے ہوئے کیا .اس موقع پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ظہیر اقبال صدر تنظیم چوہدری موسی جان نائب صدر چوہدری جاوید اقبال سیکرٹری مالیات چوہدری شوکت حسین سیکرٹری نشر واشاعت ناصر شریف بٹ اور صحافی آفتاب حسین مرزا بھی موجود تھے ۔انھوں نے مرحوم کی سماجی اور دکھی انسانیت کے حوالے سے خدمات کو خراجعقیدتپیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری غلام احمد نے نفسا نفسی کے اس دور میں امریکہ جیسی پرتعیش زندگی چھوڑ کر دکھی انسانیت کا بیڑا اٹھایا یقینا ایسے ہی لوگ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوتے ہیں۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔