اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تیسری دفعہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا، معیشت ہمیں کھنڈرات کی حالت میں ملی۔
اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، قمر زمان کائرہ اور نے دیگر پریس کانفرنس کی ۔اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ایسی مشکلات پیدا کردیں، ہمارے لیے مشکل تھا کہ الیکشن کرائیں یا معیشت کو بچائیں۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پی ٹی آئی حکومت نے طے کیں، ان شرائط کو پورا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دور حکومت کی کوئی بات نہیں کرتے، وہ سازش کے بیانیے میں آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد بھی دفاعی اداروں کو ملوث کررہے ہیں۔
