ہومپاکستانپیپلز پارٹی کے سینیٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینیٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

بدین(نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔7جولائی 1943 کو پیدا ہونے والے 78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔ڈاکٹر سکندر میندھرو 4 بار رکن سندھ اسمبلی رہ چکے ہیں، سکندر میندھرو نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔