ہومپاکستانبجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی ،شیخ رشید

بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی ،شیخ رشید

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بجٹ میں تاریخی خسارے کے ساتھ قوم پر بجلی گرائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ پہلے ہی پٹرول ،گیس، بجلی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے پر آ گیا تھا، اب تاریخی خسارے کے ساتھ کھاد، قدرتی گیس اور دکانداروں کے بجلی کے بلوں میں فیکس ٹیکس نے بجلی گرائی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ غیرملکی ترسیلات اور زر مبادلہ کے زخائر میں کمی معاشی ڈیفالٹ کی طرف جارہی ہے، قوم 45 دن امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں کا انتظار کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔