ہوماسلام آبادڈپٹی کمشنر کی شادی ہال 10بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کی شادی ہال 10بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سے اسلام آباد کے شادی ہال ریسٹورنٹس اور مارکی مالکان کے ساتھ ملاقات کی

۔ ملاقات میں حکومت کی ہدایات پر اسلام آباد میں رات دس بجے سے تمام شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ ، شادی حال میں ون ڈش کی اجازت ہو گی ، خلاف ورزی پر کریک ڈائون کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے شروع کیا جا رہا ہے ۔ شادی کی ہر قسم کی تقریبات مہندی شادی اور ولیمہ رات دس بجے تک ختم کی جائیں ۔ملاقات میں طے پایا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے گا۔حکومت کی طرف سے بجلی بحران اور مہنگائی کے پیش نظر ایسے اقدامات کئے جا رہے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

تمام شادی ہالز، مارکیز، ریسٹورنٹس ، فارم ہاسز ، اور گھروں سمیت جہاں جہاں شادی کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں ان پر یہ قانون نافذالعمل ہوگا۔ میڈیا کے توسط سے تمام شادی ہالز کے مالکان اور عوام کو آگا ہ کیا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں پسند نا پسند کی پالیسی کو بالائے طاق رکھ کر یکساں سلوک کیا جائے گا۔خلاف درزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے تاک اس کے خلاف ایکشن لیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو عمل درآمد کروانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔تمام افسران اپنے علاقوں کی رپورٹ روزانہ جمع کروائیں گے۔ شادی ہالز مالکان نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے تعاون اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔