اسلام آباد(سب نیوز)پہلی حج پرواز پی کے 474 علی الصبح 3:30 بجے اسلام آباد سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 327 عازمین حج اسلام آباد سے مدینہ منورہ روانہ ہوئے، آج اسلام آباد سے دو مزید پروازیں سعودی عرب روانہ ہونگی۔ذرائع کے مطابق لاہور سے 3 اور کوئٹہ ملتان سے ایک ایک پرواز عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی جبکہ حج فلائٹ آپریشن کے پہلے دن 23 سو 31 عازمین سعودی عرب روانہ ہونگے۔
