ہوماسلام آبادپولیس کی دبنگ کارروائی،2 ڈاکو مقابلے میں پار،4 فرار

پولیس کی دبنگ کارروائی،2 ڈاکو مقابلے میں پار،4 فرار

ساہیوال(سب نیوز)ساہیوال میں نجی ہاؤسنگ اسکیم کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 4 فرار ہو گئے۔

ڈی ایس پی مہر یوسف کے مطابق 6 ڈاکو ایک شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے کہ اسی دوران سٹی سرکل پولیس پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر ڈاکو فرار ہو کر کھیت میں گھس گئے۔

مہر یوسف نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔