ہومپاکستانخواتین کے وراثتی و ملکیتی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت

خواتین کے وراثتی و ملکیتی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے محتسب آزاد جموں و کشمیر ، چوہدری محمد نسیم نے ملاقات کی ۔صدر مملکت نے کہا کہ محتسب آزاد جموں و کشمیر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں پاکستانی وفاقی محتسبین کی مہارت اور بہترین طرزِ عمل سے استفادہ کرسکتا ہے ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی سے بچانے کیلئے پاکستان کے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ کو آزاد جموں و کشمیر میں نقل کیا جاسکتا ہے ،خواتین کے وراثتی و ملکیتی حقوق کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے محتسب ٹیکس حکام کی بدانتظامی ، بینکنگ اور انشورنس فراڈ کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں ،عوام کو شکایات آن لائن یا فون کے ذریعے درج کرانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی ٹولز استعمال کرنے کی ترغیب دے کر سہولت دی جاسکتی ہے ۔صدر مملکت نے محتسب کے اچھے فیصلوں کو پریس اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فیصلوں کی تشہیر سے عام لوگوں کو ان کی شکایات کے ازالے اور اپنے حقوق سے آگاہ کرنے میں مدد ملے گی ،متعلقہ اداروں کو اپنے متاثرین کو محتسب کےپاس شکایات کے ازالے کیلئے بھیجنے کی حوصلہ افزائی کی جائے ، محتسب آزاد جموں و کشمیر نے صدر مملکت کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ملاقات میں  آزاد کشمیر کے محتسب نے ادارے کی کارکردگی میں بہتری کیلئے متعلقہ قوانین میں ترامیم کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔