حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کے غیر منصفانہ ٹرائل کے زریعے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا سنائی گئی ہے ۔ بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے نے بھارتی عدالتی نظام کے زریعے حریت رہنما یاسین ملک کو سزا دی ہے۔ بھارتی عدالتی نظام کی جانبداری اور تصصب ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔ یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے دھوکہ دہی کے ذریعے سزا سنانا سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں،بھارتی عدلیہ نے قانون اور انصاف کے تمام اصولوں کو نظرانداز کردیا ، بھارت کی فسطائی حکومت ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر آزادی کی جدوجہد سے نہیں روک سکتا ہے۔ ین الاقوامی برادری یاسین ملک کے خلاف غیر منصفانہ ٹرائل کا نوٹس لے۔
یاسین ملک کو سزا،بھارت کا عدالتی نظام دنیا میں بے نقاب ہو گیا،عبد الحمید لون
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
