پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کا راولپنڈی سے قافلہ روانہ،پی ٹی آئی رہنما عامر محمودکیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل موٹر سائیکل پر قافلے کی قیادت کر رہے ہیں،اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان کی بقا کی مارچ ہے،انشااللہ راولپنڈی سے ایک بڑا قافلہ اسلام آباد سری نگر ہائی وے پہنچے گا،پولیس آج صبح سے پنجاب میں تحریک انصاف کے رہنماں اور کارکنوں پر تشدد کر رہی ہے،یہ غیر قانونی ہے،تمام رکاوٹیں عبور کر کے عمران خان کی کال پر بڑی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچ کر رہیں گے،عوام چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اپنا حق لے کر رہیں گے،عمران اسماعیل نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،عوام عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی لے کر رہیں گے،
پی ٹی آئی لانگ مارچ،عامر کیانی اور عمران اسماعیل کی قیادت میں قافلہ راولپنڈی سے روانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
