ہومپاکستانڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ملکی تاریخ میں پہلی بار 201 روپے سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ اوپن ریٹ 202 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئے۔

دوحہ میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہ آنے، قائم قام گورنر اسٹیٹ بینک کی آئی ایم ایف سے مذاکرات طویل اختیار کرنے اور پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے بیان سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی روپیہ دباؤ کا شکار رہا جبکہ ڈالر اتارچڑھاؤ کے بعد اونچی پرواز کرتا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 45 پیسے کی کمی سے 200.48روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد دوپہر طلب بڑھنے کے سبب ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 48پیسے کے اضافے سے 201.41روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔