رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں سے امپورٹڈ حکومت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے پر امن احتجاج روکنے کے لیے کارکنوں کو بری طرح ہراساں کیا جا رہا ہے پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پر امن احتجاج کو روک کر ملک میں ماڈل ٹان جیسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے لیے اپنے مفادات سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت نہیں حتی کہ انسانی جانیں بھی ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتیں، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ یہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کا فائنل رانڈ ہے اور انشااللہ اس میں پاکستان کی عوام ہی فاتح ہوگی پاکستان کا مقدر غلامی نہیں آزادی ہے یہ غیور اور غیرت مند قوم غلام نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ ہر رات کے بعد صبح ہوتی ہے اور انشااللہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی صبح قریب ہے
لانگ مارچ،حکومت روایتی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، راجہ شیراز کیانی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
