ہومپاکستانحقیقی آزادی مارچ کیلئے عوام تیار،کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی،حماد اظہر

حقیقی آزادی مارچ کیلئے عوام تیار،کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی،حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں،امپورٹڈ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے باوجود عوام عمران خان کی قیادت میں نکلنے کے لئے پرجوش ہیں،اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ،اہلیان لاہور نکلنے کی لئے تیار ہو جائیں میں خود کارکنان اور عوام کے ساتھ لاہور سے کل روانہ ہوں گا، مقام اور وقت کچھ دیر بعد اعلان ہو گا، کوئی رکاوٹ ہمیں نہیں روک سکتی، لاہور کی پولیس اور انتظامیہ خبردار رہے مپورٹڈ حکومت کا غیر آئنی حکم اگر مانا تو ہم اسے بھولیں گے نہیں۔
WhatsApp Image 2022 05 24 at 3.47.39 PM

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔