ہومپاکستانوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سینیٹ میں قائد ایوان نامزد ہو گئے ہیں۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی نامزدگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ سینیٹ سیکریٹریٹ نے اعظم نذیر تارڑ کی بطور قائد ایوان تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔دوسری جانب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر نامزد ۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سید یوسف رضاگیلانی کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
1 7

2 5

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔