ہومپاکستانخود کی فلم بنائی اور گانا بھی لکھا ۔۔پہلے پاکستانی پولیس افسرجو شوبز کا حصہ بھی ہیں

خود کی فلم بنائی اور گانا بھی لکھا ۔۔پہلے پاکستانی پولیس افسرجو شوبز کا حصہ بھی ہیں

پاکستان کی پولیس فورس کے حوالے سے اکثر منفی خبریں ہی سننے کو ملتی ہیں جس سے پولیس کو فورس کو منفی طور پر دیکھا جاتا ہے، لیکن پولیس فورس کے افسران سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے نئے آئی جی پولیس سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ان کی وجہ شہرت ویسے تو ان کی ایمانداری اور فرض شناسی ہے، مگر آئی جی پولیس اکبر ناصر خان پولیس فورس کے علاوہ میڈیا سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا اور میڈیا کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان پروڈیوسر بھی ہیں جو کہ فلم بنا چکے ہیں۔

daal chawal movie
نان کمرشل فلم دال چاول بنانے والے آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان کا تعلق پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔سول انجینئرنگ کرنے والے آئی جی اسلام آباد پولیس شاعر بھی ہیں، رائٹر بھی اور میوزک کمپوزر بھی۔ جبکہ ان کی فلم دال چاول بھی ایک موضوع پر بنائی گئی ہے جو کہ دیکھنے کے قابل ہے۔دال چاول فلم پولیس فورس کی امیج کو بہتر بنانے اور ایک مثبت چہرا عوام کے سامنے لانے کی ایک کوشش ہے، جس کے لیے خود آئی جی اسلام آباد پولیس بھی پُر امید ہیں، اس فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں مشہور گلوکار راحت فتح علی خان، جبر عباس اور ماریہ میر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

پولیس فورس سے متعلق ایسی خبریں بہت کم جاننے کو ملتی ہیں جن میں پولیس فورس کے مثبت انداز کو بتایا جا رہا ہو، میڈیا کی سمجھ اور بہترین حکمت عملی کی بدولت آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خان نے ہر مقام پر کامیابی سمیٹی ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ پاکستان کا پہلا آئی جی پولیس جو شاعر بھی ہے اور فل پروڈیوسر بھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔