ہومپاکستانحقیقی آزادی مارچ ،تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر،عوام پرجوش

حقیقی آزادی مارچ ،تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر،عوام پرجوش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کا اعلان،پاکستان تحریک انصاف کی تیاریاں عروج پر،عوام پرجوش ،پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو سری نگر ہائی وے پر عوامی اجتماع کی اجازت بارے باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں تحریک انصاف کی جانب سے یہ بیان کیا گیا ہے کے 25 مئی کو تحریک انصاف کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا،حقیقی آزادی مارچ کی قیادت سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے،عوامی اجتماع کے حوالے سے اس جگہ پر ساؤنڈ سسٹم اور دیگر آلات نصب کیے جائیں گے۔خط کے متن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سے درخواست کی گئی کہ اس حوالے سے اجازت فراہم کی جائے اور سیکیورٹی کا بندوبست بھی کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔