ہومپاکستانمارگلہ ہلز پرلگی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،وزیر اعظم کا نوٹس

مارگلہ ہلز پرلگی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،وزیر اعظم کا نوٹس

مارگلہ ہلز پر لگی آگ نے جنگل کے بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، 10 گھنٹے گزرنے کے باجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا ، وزیراعظم شہبازشریف کا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نو ٹس ،سی ڈی اے اور دیگر حکام کو فوری آگ بجھانے کی ہدایت ۔تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز پر گزشتہ 10گھنٹے سے جاری آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کے پاس جنگل میں ہیوی آگ کو بجھانے والا تربیت یافتہ عملہ اور آلات ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے تاحال آگ پر قابو نہ پایا جاسکا اس حوالے سے ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہیکہ 100 سے زائد فائر فائیٹرز اور 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں سی ڈی اے کا عملہ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر آگ کو بجھانے میں مصروف، یے جنگل کے نچلے میں آگ پر قابو پالیا لیکن اوپر والے حصے میں اب تک آگ نہیں بجھائی جاسکی۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کا مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کا نو ٹس ،سی ڈی اے اور دیگر حکام کو فوری آگ بجھانے کی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ شہری آبادی کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، ہنگامی امداد کے اداروں سے مدد لی جائے، وزیراعظم نے درختوں اور جنگی حیات کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔