ہومپاکستانچینی قونصل خانے کے سربراہ کی معاون خصوصی وزیراعظم فہد ہارون سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چینی قونصل خانے کے سربراہ کی معاون خصوصی وزیراعظم فہد ہارون سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کراچی(سب نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے کراچی کے دورے کے دوران چینی قونصل خانے کراچی کے سربراہ فینگ ڈہینگ کی دعوت پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا، ٹیکنالوجی اور تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے پر تفصیلی اور دوستانہ تبادلہ خیال کیا گیا۔

فہد ہارون نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرا اعتماد، باہمی احترام اور دیرینہ دوستی موجود ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔انہوں نے چینی قونصل خانے کے سربراہ کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی میزبانی اور دوستی پر اظہارِ تشکر کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔