ہومپاکستانسوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

سوئٹزرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز) سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیر اسٹیفن رے نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری یورپ سفیر عائشہ علی سے خیرسگالی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران 2027میں جنیوا میں ہونے والے اے آئی سمٹ، آفات کے خطرات میں کمی سے متعلق دوطرفہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد، جبکہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ اقتصادی روابط کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔